...

30 Sacrifices You Must Make to Become a Billionaire | Habits Of Successful People

دنیا کا ہر شخص خواب دیکھتا ہے کہ وہ کامیاب ہو اور بے پناہ دولت حاصل کرے، لیکن ارب پتی بننا اتنا آسان نہیں جتنا سوچا جاتا ہے. اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت سی قربانیاں دینا پڑتی ہیں جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ یہ قربانیاں صرف دولت کے حصول کے لیے نہیں، بلکہ اپنے خوابوں کی تعبیر پانے اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے مقصد کی جانب بڑھنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔ اس بلاگ میں ہم ان 30 اہم قربانیوں کا ذکر کریں گے جو ایک شخص کو ارب پتی بننے کے سفر میں دینی پڑتی ہیں.

Habits Of Successful People

Successful People

1- بہت سے ارب پتی اپنے ذاتی وقت کو قربان کرتے ہیں ان کا ذاتی تقریبات میں شرکت کا وقت بہت کم ہو جاتا ہے. ایلون مسک کہتے ہیں کہ آپ کو صرف ان کاموں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو واقعی اہم ہوں، چاہے اس کے لیے ذاتی وقت کی قربانی دینی پڑے. 

2- امیر بننے کی کوشش میں انسان کام اور زندگی میں توازن نہیں رکھ پاتا ہے.
جیک ما کا کہنا ہے کہ پیسے کی دوڑ میں آپ کی زندگی اور کام کے درمیان توازن ممکن نہیں رہتا.

3- ہر فیصلے میں دوسروں کی قبولیت اور رائے کو اہمیت دینا ضروری نہیں رہتا.
ایلون مسک کے مطابق آپ کے بہت سے فیصلے لوگوں کو سمجھ نہیں آئیں گے، لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنے فیصلوں کے لیے ہر ایک کو راضی کریں.

4- ارب پتی بننے کے لیے انسان کو فوری کامیابی کے خواب چھوڑنا پڑتے ہیں
وارن بفیٹ کہتے ہیں کہ فوری کامیابی محض ایک افسانہ ہے، اصل کامیابی طویل محنت اور صبر مانگتی ہے. 

5- ارب پتی بننے کے لیے نیند کی قربانی دینی پڑتی ہے اکثر راتوں کو جاگ کر کام کرنا پڑتا ہے. بل گیٹس کہتے ہیں کہ اگر آپ کم نیند لے سکتے ہیں اور زیادہ کام کر سکتے ہیں، تو آپ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا.

6- ارب پتی بننے کے راستے میں بڑے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان بڑے مسائل کو حل کرنے کے لیے ذہنی سکون میں کمی آ جاتی ہے. جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ بڑا کام کرنا بڑا ذہنی دباؤ لاتا ہے، لیکن اسی سے ہی کامیابی بھی ملتی ہے. 

7- بڑی کامیابی اور امیر بننے کے لیے اپنے بہت قریبی دوستوں کو چھوڑنا پڑتا ہے. مارک زکربرگ کہتے ہیں کہ کامیابی کے لیے اپنی سماجی زندگی اور دوستوں کو محدود کرنا ضروری ہے.

8- اپنی ذاتی دلچسپیوں اور شوق کو چھوڑنا پڑتا ہے. وارن بفیٹ کے مطابق آپ کو ہمیشہ یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ آپ کا وقت کہاں صرف ہو رہا ہے اور یہ وقت آپ کے شوق کے مطابق صرف نہیں ہونا چاہیے.

9- ارب بتی بننے کے لیے اپنے خاندانی اور محبت بھرے تعلقات کی قربانی دینی پڑتی ہے. ایلون مسک کہتے ہیں کہ کامیابی اکثر آپ کو قریبی تعلقات سے دور لے جاتی ہے. 

10- ارب پتی بننے کے لیے صحت اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے. اسٹیو جابز کے مطابق صحت سب کچھ نہیں ہوتی، لیکن کامیابی کے لیے اسے نظرانداز کرنا خطرناک ہے.

Billionaire Habits

Habits Of Successful People

11- آرام دہ جگہ اور سکون کو چھوڑنا ترقی کی پہلی شرط ہے. ریچرڈ برینسن کہتے ہیں کہ کامیابی کے لیے آرام دہ زون سے باہر نکلنا ضروری ہے جو کہ ایک تکلیف دہ عمل ہے. 

12- امیر بننے کے ابتدائی مرحلے میں مالی خطرات لینا پڑتے ہیں اور اپنے پیسے کا نقصان بھی کرنا پڑتا ہے. جیک ڈورسی کہتے ہیں کہ کبھی کبھی مالی خطرات لینا ضروری ہوتا ہے، چاہے آپ کو اس کے لیے استحکام کی قربانی دینی پڑے. 

13- پیسہ اور شہرت آنے کے بعد پرائیویسی یا رازداری میں کمی آجاتی ہے. ارب پتی بننے کے بعد مارک کیوبن کا کہنا ہے کہ آپ کی ذاتی زندگی عوام کی ملکیت بن جاتی ہے.

Leave a Comment

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.