...

خوبصورتی، محبت اور قابلیت (Natural Endowment) کیا ہیں؟

سارے انسان ہی خوبصورت ہوتے ہیں اور انکی خوبصورتی کو دیکھنے اور متاثر ہونے والی آنکھیں بھی موجود ہیں بس تھوڑا ہوش اور معمولی سی تلاش چاہے اور وہ آنکھیں مل ہی جاتی ہیں۔ ہم خوبصورتی کے اس قدرتی تحفے میں ظاہری طور پر بھی اضافہ کر سکتے ہیں اور باطنی طور بھی جس میں اچھے اخلاق اور قابلیت بہت اہم ہیں۔ اخلاق تو آپ سمجھتے ہیں جیسے شائستہ زبان، سچائی، اچھا برا رویہ وغیرہ لیکن قابلیت کیا ہے اور قابلیت سے خوبصورتی میں کیسے اضافہ ہوتا ہے؟

قابلیت کیا ہے؟
The natural endowment.
یعنی قدرتی عطاء یا تحفہ۔
یہ قدرتی عطاء set of emotions ہیں جن پر کسی انسان کی اچھی یا بری شخصیت کھڑی ہوتی ہے۔ یہ قابلیت یا set of emotions ہر انسان میں یونیک اور منفرد ہوتے ہیں ۔ اور جن کا تعلق دماغ کی بجائے دل سے زیادہ ہے۔ اخلاق کیوں کہ قابلیت نہیں ہے اس لئے ضروری نہیں بااخلاق انسان ہر جگہ حسن یا خوبصورتی پیدا کر سکے۔ مثال کے طور پر اونچی آواز میں مسلسل بولنا اخلاق نہیں ہے مگر قابلیت اور حسن ہو سکتا ہے۔

جیسے جیسے کوئی انسان اپنی قدرتی عطاء کی پہچان پاتا ہے اسکو چاہنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی کا شرمیلا، کم گو ہونا، خلوت پسند ہونا، باتونی ہونا، بے چین طبیعت ہونا، جذباتی ہونا، متلون مزاج ہونا وغیرہ وغیرہ یہ سب قدرتی عطاءیں ہیں مگر یہ سب کے لئے خوبصورتی نہیں ہیں۔ اگر آپ کے لئے ان میں سے کوئی Rhythm آہنگ یا تال ہے تو کسی دوسرے کے لئے شور اور بے سراپن۔ جیسے جیسے ان میں نکھار آتا ہے یہ قدرتی عطاءیں لوگوں کی اپنی اپنی پسند کے مطابق توجہ مبذول کرا لیتی ہیں۔

جب آپ (Ordinary)عام سی شکل و شبہات یا عام ظاہری خوبصورتی کے حامل ہوتے ہیں اور کوئی بھی دوسرا اس Illusion کی وجہ سے آپکی اس قابلیت کی خوبصورتی کی شناخت یا دریافت نہیں کر پاتا اور دھوکا کھا جاتا ہے تو تب بھی آپ کا محب اسے جانچ لے گا۔ یہ اہلیت یا قابلیت صرف آپ کا محب یا Lover ہی سب سے پہلے یا بہترین انداز میں محسوس کر سکتا ہے۔ اور میری رائے میں محب اور محبوب ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں اور اس خوبصورتی کی کشش یا تپش محسوس کرنے والے اربوں انسان ہو سکتے ہیں۔

شاہ شمس رح فرماتے ہیں.

It is best to find a person, the person who will be your mirror. Only in another person’s heart can you truly see yourself.

“کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا بہترین ہے جو آپ کا آئینہ ہو۔ کسی دوسرے شخص کے دل میں ہی آپ اپنے آپ کو ٹھیک طرح سے دیکھ سکتے ہیں”

Leave a Comment

Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.