14- وقتی خوشی کو بڑا مقصد حاصل کرنے کے لیے چھوڑنا ہوتا ہے. ایلن ماسک کہتے ہیں کہ بڑی کامیابی کے لیے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو قربان کرنا پڑتا ہے.
15- ارب پتی لوگوں کی آزادی اکثر کاروباری ذمہ داریوں میں گم ہو جاتی ہے. وینڈی زونگ کا کہنا ہے کہ ایک ارب پتی کی زندگی میں ہر فیصلہ ذمہ داری سے بندھا ہوتا ہے.
16- بہت عزیز دوستوں سے تعلقات متاثر ہوتے ہیں. ریڈ ہافمین کہتے ہیں کہ ہر کوئی آپ کے ساتھ آپ کی کامیابی کے سفر پر نہیں چل سکتا.
17- امیر بننا چاہتے ہو تو چھٹیوں کے مزے ختم کرنا ہوں گے. جیک ما کا کہنا ہے کہ چھٹیاں لینا کامیاب کاروبار میں اکثر ممکن نہیں ہوتا.
18- ارب پتی بننے کے لیے چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو قربان کرنا پڑتا ہے. ایلن ماسک کے مطابق جب آپ پیسہ کمانے اور کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو قربان کرنا پڑتا ہے.
19- ارب پتی لوگوں کو کسی مستقل نیند کی روٹین ترک کرنی پڑتی ہے کبھی سونے کے لیے رات کو وقت ملتا ہے اور کبھی دن کو. ایلن مسک کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے کے لیے نیند کے شیڈول پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے.
20- انسان کی زندگی سے فری وقت ختم ہو جاتا ہے اور تھوڑا سا وقت ملنا بھی بہت بڑی آسائش لگتا ہے. بل گیٹس کہتے ہیں کہ جب آپ کسی بڑے منصوبے پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو فارغ وقت ملنا عیش و عشرت کی طرح بن جاتا ہے.
How Successful People Succeed
21- کامیابی کے لیے جوانی کی مستیوں اور عیاشیوں کو چھوڑنا پڑتا ہے. مارک زکربرگ کہتے ہیں کہ جوانی میں زیادہ تفریح آپ کو کامیابی سے بہت دور کر سکتی ہے.
22- ارب پتی بننے کی دوڑ میں ذہنی تناؤ جذباتی سکون میں کمی لاتا ہے.
جیک ما کے مطابق کاروبار چلانا جذباتی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے.
23- نئی دلچسپیاں اور شوق اپنانے کا وقت نہیں ملتا ہے. بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کچھ بھی نیا سیکھنے کا وقت نہیں ملتا کیونکہ ہم اپنے شعبے میں گہری مہارت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں.
24- ارب پتی بننے کے لیے زندگی میں مالی اور جذباتی تحفظ کی قربانی دینی پڑتی ہے. ریچرڈ برینسن کے مطابق کامیابی کا راستہ ہمیشہ محفوظ نہیں ہوتا.
25- زندگی منصوبہ بندی کی پابند ہو جاتی ہے آپ اس سے آگے پیچھے نہیں ہو سکتے.
ارب پتی لوگ اپنا ہر قدم منصوبہ بندی سے اٹھاتے ہیں کیونکہ غلطی کی بہت کم گنجائش ہوتی ہے.
26- آزادی سے سوچنے اور فیصلہ لینے کی قربانی دینی پڑتی ہے. مارک زکربرگ کے مطابق جب آپ ایک بڑی کمپنی چلا رہے ہوتے ہیں تو آپ کو اکثر مخصوص سوچ پر عمل کرنا پڑتا ہے.
27- ارب پتی لوگوں کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے.
ایلن مسک کہتے ہیں کہ میرے پاس اکثر اپنے بچوں کے لیے وقت نہیں ہوتا اور یہ بہت تکلیف دہ چیز ہے.
28- ارب پتی انسان کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنے کاروبار کے لیے بہت سے ناپسندیدہ لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے. ایلن مسک کے مطابق ہر فیصلہ تخلیقی نہیں ہو سکتا، اکثر آپ کو عملی اور منطقی ہونا پڑتا ہے.
29- امیر بننے کے بعد اکثر لوگ عاجزی کو چھوڑ دیتے ہیں اور ان میں تکبر آ جاتا ہے. جیک ما کہتے ہیں کہ کامیابی کے بعد عاجزی رکھنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے.
30- پیسے کے ساتھ بہت سی ذمہ داریاں آتی ہیں جن کے دباؤ سے کئی طرح کے نفسیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں. ایلون مسک کہتے ہیں کہ بڑے کاروبار کے ساتھ ذہنی سکون چلا جاتا ہے.